وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر آج کرغزستان روانہ ہوں گے

10:02 AM, 31 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کرغز صدر کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر آج کرغزستان روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم عالمی و علاقائی امور سمیت رکن ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان 2026 سے 2027 کے لیے ایس سی او سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا۔

مزیدخبریں