کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی تحریک التواء پر بحث کی جائے گی۔
صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک التواء پر اکثریتی رائے اور فیصلے کے بعد قرارداد منظور کروائی جائے گی۔
نثار کھوڑو کے مطابق سندھ اسمبلی اس سے قبل بھی نئے صوبوں کے قیام کے خلاف 5 مرتبہ قراردادیں منظور کرچکی ہے۔
اجلاس میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے اظہار خیال کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ قرارداد کی منظوری کے بعد سندھ کا مؤقف ایک بار پھر سامنے آئے گا۔