2027 لنکن ناؤٹیلس: نئے ڈیزائن اور لگژری انٹیریئر کے ساتھ تازہ ماڈل متعارف

03:08 PM, 31 Aug, 2026

کیلیفورنیا : لنکن نے 2027 ناؤٹیلس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس میں بیرونی ڈیزائن، انٹیریئر اور رنگوں میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

2027 ناؤٹیلس کے فرنٹ ڈیزائن میں مرکزی لائٹ بار اور نچلا کروم ٹرم ختم کرکے نئی جیومیٹرک گرِلز شامل کی گئی ہیں، جبکہ پچھلی جانب فل لینتھ ٹیل لائٹ کو مزید پتلا کردیا گیا ہے۔

گاڑی میں نوکٹرنل بلیو نیا رنگ تمام ٹرِمز کے لیے دستیاب ہوگا، جبکہ فراسٹڈ فِگ رنگ صرف بلیک لیبل ماڈل کے لیے مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ 19 سے 22 انچ تک کے پانچ نئے وہیل ڈیزائن بھی پیش کیے گئے ہیں۔

انٹیریئر میں بلیک لیبل کے لیے ایلیسیئن لائٹ اور ایمیننٹ آور جبکہ پریمیئر اور ریزرو ٹرِمز کے لیے آفٹرگلو تھیم شامل کی گئی ہے۔ ریزرو خریدار ہاٹ چاکلیٹ تھیم بھی منتخب کرسکیں گے۔

ریزرو ٹرِم میں نیا رینیو پیکیج بھی دستیاب ہوگا، جس میں ریجووینیٹ ریلیکسیشن فیچر، 24 طرفہ پاور سیٹس، میموری اور مساج فنکشن شامل ہیں۔ گاڑی کا 48 انچ ڈسپلے برقرار رکھا گیا ہے۔

پاورٹرین میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ناؤٹیلس 2.0 لیٹر ٹربو فور سلنڈر اور ہائبرڈ آپشن کے ساتھ دستیاب ہوگی، تاہم پریمیئر آئی ٹرِم میں ہائبرڈ آپشن ختم کردیا گیا ہے۔

2027 لنکن ناؤٹیلس کی ابتدائی قیمت 56,790 ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ گاڑی کی ڈیلیوری اگلے سال کے آغاز میں متوقع ہے۔

مزیدخبریں