وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالیں گے

02:46 PM, 31 Aug, 2026

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، بشکیک ایئرپورٹ پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالیں گے۔ اس موقع پر وہ ایس سی او رکن ممالک کے رہنماؤں سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شہباز شریف دورے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔

مزیدخبریں