کراچی:11سالہ مبشر اور ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی:11سالہ مبشر اور ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں بیٹی اور انکے چشم دید گواہ 11سالہ مبشرکو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کو کر لیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش تینوں افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔سرجانی ٹاون میں ایک ہی خاندان کے دو افراد اور چشم دید گواہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش تینوں افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔

پولیس کے مطابق سر جانی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان سمائل اور فرقان کو گرفتار کیا۔

دہرے قتل کی واردات کا چشم دید گواہ ہونے پر بچے کو بھی قتل کیا گیا،11 سالہ بچہ مبشر کشور بی بی اور بیٹی کے پڑوس میں رہتا تھا،ملزمان کی نشاندہی پر ہی مغوی بچے کی لاش برآمد کی گئی،ملزمان نے 11سالہ مبشر کو گلا دبا کر جبکہ خواتین کو قینچی کے وار کر کے قتل کیا تھا۔ملزم شمائل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ رشتے کے تنازع پر کشور بی بی اور اس کی بیٹی کو قتل کیا تھا ،جبکہ مقتولہ کشور بی بی ملزم شمائل کی ممانی تھی۔ ملزم شمائل نے اپنے دوست فرقان کی مدد سے دونوں خواتین کو دو روز قبل قتل کیا تھاجبکہ 11 سالہ بچے کی لاش سرجانی ٹاون کے علاقے میں جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

مصنف کے بارے میں