مریم نواز کی اپنے والد میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

مریم نواز کی اپنے والد میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت کاٹنے والے تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے مریم نواز کوٹ لکھپت جیل گئی اور اپنے والد کے لئے گھر سے کھانا اور کپڑے بھی لائیں۔

نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں سیاسی امور سمیت اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کےلئے جمعرات کا دن مختص ہے تاہم محکمہ داخلہ کی سپیشل پرمیشن پر ملاقات کروائی گئی۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں چوبیس دسمبر کو ہونے والی سزا کے بعد میاں نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں ۔جہاں پر ان کی بی کلاس دی گئی ہے اور ان کو سکیورٹی وارڈ کی صفائی کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔