لاہور:کئی تلخ و شیریں یادیں سمیٹے سال 2025 تاریخ کا حصہ بننے کے قریب ہے۔ 2025 کا آخری سورج بادلوں کی اوٹ میں طلوع ہوا، جبکہ دھند کے باعث طلوعِ آفتاب کے حسین مناظر نظروں سے اوجھل رہے۔
سال کے آخری دن کی یہ فضا گویا گزرنے والے لمحوں کی خاموش عکاسی کرتی رہی، جہاں امیدیں، تجربات اور یادیں نئے سال کی دہلیز پر کھڑی نظر آئیں۔