اسلام آباد:نئے سال کے جشن کی تیاریوں کے پیشِ نظر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اگلے دو روز کے دوران مری مال روڈ پر صرف فیملی ٹورسٹ کی داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ بیچلر سیاح مری مال روڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔
ڈی پی او مری کے مطابق یہ اقدام سیاح فیملیز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، مری اور گلیات میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی ہے کہ برف ہٹانے کی مشینری ہمہ وقت فعال رکھی جائے اور شاہراہوں پر نمک بروقت چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔
نئے سال کی تیاریاں، مری میں دفعہ 144 نافذ
10:20 AM, 31 Dec, 2025