لاہور اور راولپنڈی پولیس نے نئے سال پر جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا

11:55 AM, 31 Dec, 2025

لاہور:لاہور پولیس نے نئے سال 2026 کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق، خصوصی ٹیمیں متحرک رہیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

نیو ایئر کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ سی سی پی او نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ، بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں، کیونکہ قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ کی روک تھام کے لیے مختلف علاقوں میں ناکے بھی لگائے جائیں گے۔

اسی طرح، راولپنڈی پولیس نے بھی سال نو کی آمد پر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے تاکہ شہری محفوظ طریقے سے جشن منا سکیں۔

مزیدخبریں