ایک سال میں کئی ریکارڈ، میاں نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں آسان کاروبار سکیمیں کامیاب

03:05 PM, 31 Dec, 2025

لاہور:سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شروع کی گئی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔ صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں ان سکیموں کے تحت 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس سکیم کے ذریعے ایک لاکھ 8 ہزار 371 افراد کو کاروبار شروع کرنے یا وسعت دینے کا موقع ملا۔ حکومت نے آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 90 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد صوبے میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ ان کے مطابق جب کاروبار بڑھے گا تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مزدور کا چولہا چلے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں اور چھوٹے کاروباری افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے یہ سکیمیں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

مزیدخبریں