معاشی اشاریے بہتری کی جانب، مہنگائی کم ترین سطح پر:وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا خطاب

04:33 PM, 31 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ مالی سال کے دوران شرح نمو 4 فیصد سے کہیں زیادہ رہے گی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

وزیر خزانہ نے اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام، مہنگائی کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2025 میں سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہترین رہی۔

مزید برآں، بدترین سیلاب کے باوجود حکومت نے عالمی اداروں سے امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں