معاشی اصلاحات آسان نہیں، ملک دوبارہ درست سمت میں؛وزیراعظم شہباز شریف

04:48 PM, 31 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات آسان کام نہیں تھیں، اور آج کا دن صرف اصلاحاتی پروگرام کے آغاز کا نہیں بلکہ غورو فکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اقتدار سنبھالنے پر انہیں شدید چیلنجز سے دوچار معیشت ورثے میں ملی، جہاں افراط زر تقریباً 30 فیصد تک پہنچ چکا تھا اور زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1997 میں ملک نے معاشی پابندیوں اور عالمی تنہائی کا بھی سامنا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مالی نظم و ضبط بحال کیا اور سرکاری مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا، جس کے نتیجے میں گزشتہ دو سال میں پاکستان نے بہترین معاشی ترقی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد سے زائد ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملک کو دوبارہ درست سمت میں ڈالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ای-پروکیورمنٹ کے ذریعے شفافیت آئی، افراط زر 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آ گیا ہے، اور زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے اپنے نظام کو وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل کیا، اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان میں معاشی بہتری اور اصلاحات کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں