آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کا آسان ترین حل

07:51 PM, 31 Jan, 2017

اگر آپ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور چہرے پر جھریوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو خوش ہو جائیں کیوںکہ ایک ایسا آسان ترین طریقہ سامنے آ گیا ہے یہ حلقے چند دنوں میں ختم ہو سکتے ہیں۔ اس طریقے سے مختلف قسم کی کریموں سے بھی آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔ اور اسے آپ گھر میں بیٹھے تیار کر سکتے ہیں۔

اجزا
ایک چمچ ناریل کا تیل
دو کیپسول وٹامن ای
دو قطرے صعتر(thyme)کا تیل
بنانے کا طریقہ
تمام اجزاءکو ایک پیالے میں ڈال کر یکجان کرلیںاور اس کریم کو فریج میں رکھیں۔رات کو سونے سے دوگھنٹے قبل تھوڑی سی کریم لیں اور آنکھوں کے نیچے مساج کریں۔یہ نسخہ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہوں گے اور ساتھ ہی جلد تروتازہ رہے گی۔

مزیدخبریں