موبائل فون پر آنےوالے ایس ایم ایس سے شہری ہوشیار رہیں ، حکام

موبائل فون پر آنےوالے ایس ایم ایس سے شہری ہوشیار رہیں ، حکام

ریاض:پاکستان میں عام طور پر انعام نکلنے کے ایس ایم ایس تو کسی بھی موبائل پر کبھی بھی آجاتے ہیں تاہم اب یہ وبا سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی پہنچ گئی ہے ۔اور اس کا متعدد افراد شکار بھی بن چکے ہیں ۔جن میں عرب شہریوں سمیت غیر ملکی شہری شامل ہیں ۔

تاہم اب سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنیکل انفارمیشن کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے ہیکنگ سافٹ ویئرسے محتاط رہیں ۔ کوئی بھی ایسی ایپلی کیشن نہ کھولیں جس کے بارے میں درست معلومات نہ ہوں ۔

ٹیلی کام کی جانب سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیکرز اسمارٹ فونز پر ایسے ایس ایم ایس ارسال کر رہے ہیں جس میں انعام نکلنے یا سنسنی خیزخبروں کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔

ایسے پیغامات دراصل ہیکنگ ایپلی کیشن ہوتی ہیں جن کو اوپن کرنے سے فون کاڈاٹا ہیکرز کے پاس منتقل ہو جاتا ہے ۔ ٹیلی کام کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی انجان ایس ایم ایس جس میں آپکے ذاتی معلومات طلب کی گئی ہوں کا جواب نہ دیں اور نہ ہی اپنی اہم معلومات کسی کو فراہم کریں ۔

اگر کوئی مشکوک ایس ایم ایس کے ذریعے آپ سے معلومات طلب کرتا ہے تو اسکے بارے میں ٹیلی کام کی ویب پر شکایت درج کریں جس کا میل ایڈریس info.cybercime@moisp.gov.sa ہے ۔