کورونا کی پانچویں لہر میں شدت، مزید 21 افراد جاں بحق، 7 ہزار سے زائد نئے کیس 

08:15 AM, 31 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ آج مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے گیارہ فیصد ہوگئی ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار269ہو گئی ۔ایک ہزار423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

24 گھنٹے میں 7 ہزار48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 61 ہزار77کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح11.53فیصد رہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد14 لاکھ 25ہزار39 ہو گئی۔

مزیدخبریں