پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی نے خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی

پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی نے خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئین و مینجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی ۔

خواجہ جنید ایشیاء کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر تھے ۔ ایشیاء کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقع پیش آیا ۔ پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرسکا ۔

سابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملہ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی ۔ خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفیٰ پیش کردیا تھا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی ، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی ۔

مصنف کے بارے میں