پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کی عملی مثال ہے: مریم نواز

02:10 PM, 31 Jan, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، کیونکہ جدید لیبارٹریوں کی عدم دستیابی کے باعث برآمد کنندگان اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ادارہ عوامی خدمت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کو 38 اضلاع تک وسعت دی جا رہی ہے تاکہ معیار، شفافیت اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ادارے کا قیام اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے اور حکومت معیاری خوراک اور محفوظ ادویات کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں