لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 90 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کی خاص بات یہ رہی کہ آسٹریلیا کے تمام 10 کھلاڑیوں کو پاکستانی اسپنرز نے پویلین کی راہ دکھائی۔
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ سلمان علی آغا، 76 رنز، عثمان خان: 53 رنز، شاداب خان: 28 رنز (ناٹ آؤٹ) رہے ۔
199 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی سپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 16ویں اوور میں محض 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ شاداب خان اور ابرار احمد: 3، 3 وکٹیں ، عثمان طارق: 2 وکٹیں، صائم ایوب اور محمد نواز: 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلے میچ میں 22 رنز سے کامیابی کے بعد، اس دوسری مسلسل جیت نے پاکستان کو سیریز میں برتری دلا دی ہے۔ میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں، جہاں شاہین آفریدی اور فخر زمان کی جگہ عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو موقع دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کی نظریں کلین سویپ پر ہوں گی۔
سپنرز کا جادو چل گیا: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا کر ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی
07:17 PM, 31 Jan, 2026