پناہ گزینوں کی مدد میں ترکیہ دنیا میں پہلا نمبر ، اقوام متحدہ کی تعریف 

پناہ گزینوں کی مدد میں ترکیہ دنیا میں پہلا نمبر ، اقوام متحدہ کی تعریف 
سورس: File

نیویارک : اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویانے دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملک ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترکیہ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جوائس مسویا نے ترکی کا اپنا 5 روزہ دورہ مکمل کیا۔ انہوں نے عطیہ دہندگان اور ترکیہ حکومت کے اہلکاروں سے ملاقات کی جو سرحد پار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

جوائس مسویا نے انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کرنے پر ترکیہ حکومت کی تعریف کی اور 3.7 ملین پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر دنیا کے سب سے بڑے مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔شمال مغربی شام میں 4.1 ملین لوگ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

نائب ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ کے راستے شام میں ہر ماہ 2.4 ملین افراد کو خوراک اور دیگر امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔فرحان حق نے نشاندہی کی کہ اگر سلامتی کونسل نے مزید توسیع نہ دی تو شام کو سرحد پار امداد 6 ماہ میں موسم سرما کے وسط میں ختم ہو جائے گی۔ ترکیہ کے راستے شام میں ہر ماہ 2.4 ملین افراد کو خوراک اور دیگر امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں