سینیٹ کے ضمنی انتخاب ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم

11:22 AM, 31 Jul, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ ملاقات میں دونوں فریقین بلا مقابلہ انتخاب پر اتفاق کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق اب سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے کوشش کی گئی کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار صوبیہ شاہد کے حق میں دیگر اپوزیشن امیدوار دستبردار ہو جائیں، تاہم یہ کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی۔

اگر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار دستبردار ہو جاتے ہیں تو یہ انتخاب پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی اور مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد کے درمیان ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو عددی برتری حاصل ہے جو اس انتخاب میں ان کے حق میں فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں