"سکوئڈ گیم" کے اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات سے بری کر دیا گیا

02:31 PM, 31 Jul, 2025

سئیول : جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات کے مقدمے میں عدالت نے مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔

عدالت نے 40 سالہ خاتون کو جھوٹے الزامات عائد کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس خاتون کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جنوری 2020 سے مارچ 2021 کے دوران اس خاتون نے سوشل میڈیا پر 235 مرتبہ گونگ یو کے خلاف جھوٹے اور توہین آمیز بیانات پوسٹ کیے، جن میں اس نے الزام لگایا کہ اداکار نے اسے ہراساں کیا اور دھمکایا۔

تاہم، عدالت نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے گونگ یو کو بری کر دیا۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ گونگ یو اور اس خاتون کے درمیان کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔

یاد رہے کہ گونگ یو نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز "سکوئڈ گیم" میں بھی کام کیا ہے، جس نے عالمی سطح پر خاصی شہرت حاصل کی۔

مزیدخبریں