گوگل، ٹیمو سمیت ہائی ٹیک کمپنیوں سے آرڈر کی گئی اشیاء پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

12:44 PM, 31 Jul, 2025

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنانس بل 2025 کے تحت بیرون ملک سے آن لائن آرڈر کی گئی اشیاء اور خدمات پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

اس اہم تبدیلی کے بعد، گوگل، ٹیمو سمیت امریکی اور چینی ہائی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ چھوٹ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گی۔ یہ فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی چیمبر آف کامرس نے پہلے ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں