فیصل واوڈا کے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات، خطرناک منصوبہ بے نقاب کرنے کا اعلان

04:18 PM, 31 Jul, 2025

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر سے ہی عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا جا رہا ہے اور وہ جلد پی ٹی آئی کے خطرناک منصوبے کو منظرعام پر لائیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر بیان دیتے ہوئے واوڈا نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں ہیں اور اداروں کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی نشستیں کم کیوں ہوئیں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کی حقیقت کیا ہے؟ ان تمام سوالات کے جوابات وہ جلد وطن واپسی پر دیں گے۔

مزیدخبریں