اوگرا کا بڑا ریلیف: ایل پی جی فی کلو 17 روپے سستی

07:39 PM, 31 Jul, 2025

اسلام آباد: اگست کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فی کلو ایل پی جی 17 روپے 74 پیسے سستی کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو گزشتہ ماہ جولائی میں 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

یہ واضح رہے کہ اوگرا آج رات پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان بھی کرے گا، جو اگلے 15 دنوں کے لیے مؤثر ہوں گی۔

مزیدخبریں