لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ سیزن کی تیاریوں، ٹورنامنٹ ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ اور پلیئنگ کنڈیشنز پر غور کیا گیا، جبکہ ان معاملات پر جلد ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل 11 کو سوشل میڈیا، سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹی وی پر ریکارڈ ویورشپ حاصل ہوئی، جبکہ لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم بھی جلد لانچ کیا جائے گا۔