پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

09:42 AM, 31 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالے گا۔ شہریوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں