انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کا امتیازی رویے پر اہم فیصلہ، کم از کم 10 میچز کی پابندی ہوگی

02:49 PM, 31 Jul, 2026

لندن : انگلش فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے نئے سیزن سے امتیازی رویے کے خلاف سخت ضوابط نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن کے تحت جرم ثابت ہونے پر کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز پر کم از کم 10 میچز کی پابندی عائد کی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ قوانین نسلی، مذہبی، صنفی یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے مرتکب افراد پر لاگو ہوں گے۔ ان کا اطلاق صرف کھلاڑیوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ کوچز، منیجرز اور ٹیکنیکل ایریا میں موجود دیگر اہلکار بھی اس کے دائرہ کار میں آئیں گے۔

ایف اے کا کہنا ہے کہ اگر کسی کیس میں سنگین حالات سامنے آئے تو ریگولیٹری کمیشن 10 میچز سے زیادہ کی معطلی بھی سنا سکتا ہے۔ تاہم اگر متعلقہ فرد فوری طور پر اپنی غلطی تسلیم کر لے یا دیگر رعایتی عوامل موجود ہوں تو سزا کم کرکے کم از کم 6 میچز تک لائی جا سکتی ہے۔

ایف اے کے مطابق بار بار امتیازی رویے میں ملوث افراد کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں 12 میچز سے زائد یا طویل المدتی پابندی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں