پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ

04:22 PM, 31 Jul, 2026

پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ہر گھر تک صاف پانی پہنچانے کے لیے پانچ روز کے اندر فول پروف پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے اہم اجلاس میں اتھارٹی کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ری سٹرکچر اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔

نئی تشکیل کے بعد اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی طور پر مکمل بااختیار بنایا جائے گا تاکہ صوبے کے عوام کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

مزیدخبریں