کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

06:53 PM, 31 Jul, 2026

کراچی: کراچی کے متعدد علاقوں میں ہفتے کی شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی شہر کے اندر واقع تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ شام 6 بج کر ایک منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں