اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی کلو قیمت 13 روپے بڑھا دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار 849 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار ایک روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔