پاکستان اسٹاک ایکسچینج: آخری روز 100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کی نمایاں تیزی

08:49 PM, 31 Jul, 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جولائی کے آخری کاروباری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم مجموعی طور پر جولائی کے دوران انڈیکس میں 4 ہزار 207 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 18 ہزار 613 پوائنٹس کی حد میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اس عرصے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 512 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

رواں ماہ حصص بازار میں تقریباً 19 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 862 ارب روپے رہی۔

جولائی کے آخری کاروباری روز مارکیٹ کی مجموعی مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہوا، تاہم پورے مہینے کے دوران یہ 442 ارب روپے کم ہو کر 19 ہزار 755 ارب روپے کی سطح پر آ گئی۔

مزیدخبریں