جولائی میں ایل این جی کے نرخوں میں بڑا اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

11:56 PM, 31 Jul, 2026

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے درآمدی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران دونوں گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 25.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے لیے ایل این جی کی قیمت 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق جولائی کے دوران مجموعی طور پر پانچ اسپاٹ ایل این جی کارگوز درآمد کیے گئے، جبکہ اس عرصے میں اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کی اوسط خریداری 18.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رہی۔

مزیدخبریں