تحریک انصاف کی ایم پی اے نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی

تحریک انصاف کی ایم پی اے نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہ الزماں خان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ مانسہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں وجیہ الزمان خان نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وجیہ الزمان خان نے کہا کہ میں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور ڈیڑھ سال پہلے مسلم لیگ (ن) چھوڑی کیونکہ پارٹی رہنما بات نہیں مانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریئے پر نہیں چل رہا اور آج عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں