کراچی : رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

06:21 PM, 31 Mar, 2018

کراچی : رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا ، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارراوئیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

ملزمان شہر بھر میں مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ، رینجرز نے ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا  ، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں