حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

08:28 PM, 31 Mar, 2018

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ، ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے سات پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی دو روپے کم کر دی گئی ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے بعد سے ہوگا۔

مزیدخبریں