نوازشریف اور عمران خان کی انڈین پالیسی میں کوئی فرق نہیں , چوہدری نثار

05:32 PM, 31 Mar, 2019

اسلام آباد: چوہدری  نثار علی خان  نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، حکومت ہر روز اپنے بیان بدلتی  ہے ۔ نوازشریف اور عمران خان کی انڈین پالیسی میں کوئی فرق نہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت ایک دن کچھ اور اگلے دن کچھ اور کہتی ہے ۔ میرا  نوازشریف سے قطعی مختلف موقف ہے جس کا اظہار میں نے اجلاس میں بھی کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف ہندوستان کے حوالے  وہی ہے جونوازشریف کا تھا ۔ عمران خان کا اب بھارت سے متعلق نظریہ نوازشریف جیسا ہی ہے ۔ 

چوہدری نثار  نے کہا کہ عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ حکومت ٹویٹ سے نہیں چلتی ہے ، صوبائی ممبران کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہیے تو پارٹی کو کہہ دیتے کہ اس معاملے کو اسمبلی میں نہ لائیں لیکن وہ بل پیش بھی ہوا اور پاس بھی ہو گیا ۔اس معاملے پر  وزیراعظم عمران خان کو مناسب وقت میں فیصلہ کرنا چاہیے تھا ۔

 

 

مزیدخبریں