نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی ۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 173 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 58 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 34 رنز بنائے ۔ مہدی حسن نے دو اور محمد سیف الدین ، شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی ۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 142 رنز بنائے ۔ بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس پر ہوا جس کے باعث میچ نیوزی لینڈ کے نام رہا ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 66 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔

ہمیلٹن میں نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر 210 رنز بنائے ، ڈیون کونوے نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، وِل ینگ نے 53 رنز بنائے ، بنگلا دیش کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 144 رنز بنا سکی ،عفیف حسین نے 45 رنز بنائے ، سوڈھی نے چار اور فرگوسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ادھر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کلین سویپ سے بچانے کیلئے وہ آخری میچ جیتنے کیلئے پُر عزم ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ کرنا چاہتے ہیں ۔