کورونا کے سدباب کیلئے بنے ادارے این سی او سی کا آج آخری روز

کورونا کے سدباب کیلئے بنے ادارے این سی او سی کا آج آخری روز

اسلام آباد: ملک میں    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے  بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کا آج آخری روز ہے جس کے بعد  ذمہ داریاں  محکمہ صحت  کے سپرد کر دی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی اور سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ  آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے۔کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کے سپردکی جارہی ہیں۔2سال تک این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1509374023532421121?s=20&t=LWzqfbT9_6fIYasrI7nvuA
 

API Response: Bad Request

انہوں نے کہا  کہ االلہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بطور پاکستانی مجھے  فخر ہے کہ  بین الاقوامی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے  پاکستان کوکوویڈ پالیسی  کے لیےدنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

مصنف کے بارے میں