پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس , سپریم کورٹ کا چار رکنی بنچ آج   کیس کی سماعت کرے گا

11:09 AM, 31 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کے  کیس پر آج  سپریم کورٹ کا چار رکنی بینچ کیس کی سماعت  کرئے گا  ۔

   پنجاب اور خیبرپختونخوامیں عام انتخابات ملتوی کیس  کی سما عت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کل  ٹوٹ گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست  پر  کیس کی  سماعت شروع کی تو  جسٹس امین الدین خان کے کہا کہ وہ کل کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سسنے سے معذرت کرتے ہیں۔

جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد بنچ تحلیل ہو گیا  اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی ۔ آج جسٹس امین الدین کےبغیر ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ  سماعت ہوگی۔اب سپریم کورٹ کا چار رکنی بنچ   کیس کی سماعت کرے گا ۔

مزیدخبریں