چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

10:57 AM, 31 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی اصل خوشی عید کے دنوں میں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے۔ یہ جوان اپنی عید اپنے خاندانوں کے ساتھ گزارنے کے بجائے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ مبارک موقع ہمیں پاک فوج کے جوانوں کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، جو ہمیشہ ہماری خودمختاری کی حفاظت کے لیے مستعد رہتے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے شہریوں سے محبت، احترام اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ایک اپیل بھی کی گئی ہے تاکہ پورا ملک عید کے موقع پر ایک مضبوط اور متحد قوم کے طور پر سامنے آئے۔

مزیدخبریں