ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ مزید مہنگا

05:52 PM, 31 Mar, 2026

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 560 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں