بیمار شخص کی طرف سے روزہ رکھا جا سکتا ہے، مفتی اعظم 

11:00 AM, 31 May, 2017

دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈپارٹمنٹ کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد مشائل نے کہا ہے کہ اگر کوئی بیمار شخص ہو اور وہ وفات پا جائے تو اسکے باقی ماندہ رمضان کے روزے نہیں رکھے جا سکتے ۔

لیکن اگر ایک شخص بیما ر ہو گےا ہو ۔ اور کچھ دن بیمار رہنے کے بعد اسکی وفات ہو گئی ہو تو اس صورت میں وہ جتنے دن بیمار رہا ہو گا ۔ ان دنوں کے روزے اس کی طرف سے رکھے جا سکتے ہیں۔

مگر اتنے ہی روزے رکھنا ہو ں گے جتنے دن تک وہ زندہ رہا اور جتنے روزے اس نے چھوڑے۔ وفات کے بعد رمضان المبارک کے باقی ایام کے روزے رکھنا نہیں چاہیئے۔

مزیدخبریں