فلم ’وکٹوریا اینڈ عبدل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم ’وکٹوریا اینڈ عبدل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

 فلم ’وکٹوریا اینڈ عبدل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی ووڈ: انگریزی فلم ’وکٹوریا اینڈ عبدل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی جوڈی ڈینچ ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔فلم ’وکٹوریا اینڈ عبدل‘ کی کہانی شرابانی باسو کی کتاب ’وکٹوریا اینڈ عبدل: دی کوئین کلوزسٹ کانفیڈنٹ‘ (رانی کے قریبی رازدار) سے اخذ کی گئی ہے۔یہ کتاب رانی وکٹوریا اور ان کے قریبی راز دار عبدل کریم (جو بعد میں ان کا استاد اور دوست بھی بنا) کی سچی کہانی پر مبنی ہے، عبدل کریم نے رانی وکٹوریا کو اردو زبان اور قرآن کی تعلیم دی اور انہیں ہندوستان سے بھی واقف کروایا۔

اس فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یقیناً اس فلم کے ذریعے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ ضرور آئے گی اور جوڈی ڈینچ کی اداکاری کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اس فلم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر آسکرز ایوارڈ میں نامزد ہونے کے لیے تیار ہیں۔اس فلم میں ہندوستانی اداکار علی فضل بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں، جنہوں نے کامیاب فلم ’فیوریس 7‘ میں ایک مختصر کردار کے ساتھ ہولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔فلم ’وکٹوریا اینڈ عبدل‘ رواں سال ستمبر میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں