ہم شام کو لیبیا بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن

ہم شام کو لیبیا بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن

ماسکو: رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پوتین نے کہا کہ ہم شام کو لیبیا بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے شام کے صدر بشار اسد کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد نے قطعی طور پر خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ خان شیخون پر کیمیائی حملے میں بشار اسد کسی صورت بھی ملوث نہیں اور ہم اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر پوتین نے خان شیخون کے بارے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے قبول نہیں کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں