لیڈز ٹیسٹ میں عثمان صلاح الدین کے ڈیبیو کا امکان

لیڈز ٹیسٹ میں عثمان صلاح الدین کے ڈیبیو کا امکان
کیپشن: image by facebook

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو آج انڈور پریکٹس بھی کروائی۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا تاہم عثمان صلاح الدین کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز بنانے والے بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔انجری کے باعث بابر اعظم تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔