شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں: فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں: فردوس عاشق اعوان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں ، پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا صرف ڈکیت موومنٹ رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی ظفر کو کسی فرد واحد کیلئے تحقیقات کی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی بلکہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی تھی اور اس حوالے سے صرف قیاس آرائیاں ہی کی جا رہی ہیں، رپورٹ ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی، ہمیں ان کی رپورٹ مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا صرف ڈکیت موومنٹ رہ گئی، شہباز شریف کو معیشت کی بہتری راس نہیں آ رہی، شہبازشریف یہی سوچ رہے ہیں کہ معیشت کی بہتری کا معجزہ کیسے ہو گیا۔
فردوس عاشق نے کہا کہ شہبازشریف ملک کو معاشی عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتے ہیں ، جو لوگ مل کر اپوزیشن نہیں کر سکتے ، مل کر حکومت کیسے کریں گے۔