پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا حتمی شیڈول جاری

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا حتمی شیڈول جاری

لاہور: موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی سے ملتان منتقل ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کاحتمی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی تحریری اجازت کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
حتمی شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے تینوں میچز اب راولپنڈی کے بجائے ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کے باعث مقابلوں کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔ 
ذرائع کے مطابق تینوں 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں جبکہ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 4 جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں