”فال آف عمران اِن ڈی چوک “ ہو چکا ہے: مریم اورنگزیب

01:35 PM, 31 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ڈی چوک کے بھگوڑے کہتے ہوئے کہا ہے کہ”فال آف عمران اِن ڈی چوک “  ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے ایک ٹویٹ میں  کہا کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1531501862251266049?s=20&t=WXCRI8-5-yeSXwmXizU7kw
وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ عمران خان کی عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

API Response:
مزیدخبریں