پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے متعلق شہباز شریف کا دوسرا بڑا فیصلہ 

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے متعلق شہباز شریف کا دوسرا بڑا فیصلہ 

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کا دوسرا بڑا فیصلہ بھی سامنے آگیا ،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزیراعظم  شہبازشریف کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی،وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے  اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی ۔