سیئول: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں جیولین تھرو کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا، جہاں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم فتح کے لیے پرعزم ہیں۔
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کرتے ہوئے فائنل کے لیے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ ان کے ساتھ پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو میں قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "میں ہمیشہ کی طرح پوری محنت سے میدان میں اتروں گا۔ میری کوشش ہے کہ پاکستان کا جھنڈا ایک بار پھر بلند ہو۔"